پرویز خٹک کی سیاست سے کنارہ کشی کی خبریں، سینئر سیاستدان نے تردید کردی

Feb 12, 2024 | 18:47:PM
پرویز خٹک کی سیاست سے کنارہ کشی کی خبریں، سینئر سیاستدان نے تردید کردی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان تحریکِ انصاف پارلیمنٹیرینز کے سربراہ پرویز خٹک نے پارٹی چیئرمین شپ اور سیاست چھوڑنے کی خبروں کی تردید کر دی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف پارلیمنٹیرینز کے سربراہ پرویز خٹک نے پارٹی چیئرمین شپ اور سیاست چھوڑنے کی زیرِ گردش خبروں کی تردید کر دی ہے، زیر گردش خبروں میں انتخابات کی ناکامی کو پرویز خٹک کی سیاست اور پارٹی چیئرمین شپ سے مستعفی ہونے کی وجہ بتایا جا رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: الوداع آئی پی پی، جہانگیرترین کا سیاست چھوڑنے کا اعلان

اس حوالے سے پاکستان تحریکِ انصاف پارلیمنٹیرینز کے سربراہ پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ نہ پارٹی چھوڑی ہے اور نہ ہی سیاست سے علیحدہ ہوا ہوں، صرف سیاست سے تھوڑی بریک لی ہے، میرے بارے میں غلط خبریں چلائی جا رہی ہیں، اپنی سیاست جاری رکھوں گا۔