مہیش شیٹی کا دیپیکا پڈوکون سےمحبت کا اظہار

Feb 12, 2024 | 16:10:PM
مہیش شیٹی کا دیپیکا پڈوکون سےمحبت کا اظہار
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارتی اداکار مہیش شیٹی نے اداکارہ  دیپیکا پڈوکون کے لیے اپنے جذبات کا کھل کر اظہار کردیا۔

مہیش شیٹی نے حال ہی میں سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم "فائٹر" میں دیپیکا پڈوکون کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ اور جذبات شئیر کیے۔

دیپیکا پڈوکون کے ساتھ کام کرنے کے اپنے تجربے کے بارے میں بات کرتے ہوئے مہیش شیٹی نے بتایا کہ اداکارہ نے کس طرح 'شیر کھل گئے' گانے کی شوٹنگ کے دوران ان کی حوصلہ افزائی کی ، شوٹنگ کے دوران ہر کسی کے لیے بہت مددگار رہیں بلکہ وہ 'بوائز گینگ' کا حصہ بھی بنی رہیں۔

 گفتگو کے دوران انہوں نے اپنے جذبات کا بھی اظہار کیا اور کہا کہ"دیپیکا پڈوکون دل کی گہرائیوں سے ایک 'سویٹ ہارٹ' (انتہائی پیاری) اور حوصلہ افزا اداکارہ ہیں۔"

یہ بھی پڑھیں:اداکار وہاج علی کے بھارت میں بھی چرچے معروف اداکارہ کا انوکھی خواہش کا اظہار

 واضح رہے کہ 25 جنوری کو ریلیز ہونے والی بالی وڈ فلم "فائٹر" اب تک باکس آفس پر 150 کروڑ روپے سے زائد کی کمائی کرچکی ہے۔