الیکشن کمیشن نے خواجہ آصف کی کامیابی کانوٹیفکیشن روک دیا

Feb 12, 2024 | 16:03:PM
الیکشن کمیشن نے خواجہ آصف کی کامیابی کانوٹیفکیشن روک دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان ) عام انتخابات کے  نتائج کا سلسلہ تین دن تک جاری رہا تو دوسری طرف اب ان نتائج  کو     چیلنج کرنے کا نہ رکنے والا سلسلہ شروع ہو چکا ہے، اب الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی رہنما کی درخواست پر این اے 71  کے نتائج روکتے ہوئے  آر او سے رپورٹ طلب کر لی ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی حمایت یافتہ امیدوار ریحانہ ڈار کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے سماعتکی ،کمیشن نے ریحانہ ڈار کی درخواست پر آر او کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا،الیکشن کمیشن این اے 71 کا نتیجہ روکتے ہوئے متعلقہ آر او سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 14 فروری تک ملتوی کردی۔

سماعت کے دوران ریحانہ ڈار کے وکیل نے کہا کہ فارم 45 کے مطابق ہم 50 ہزار کی لیڈ سے جیت چکے ہیں، آر او کی جانب سے جو فارم 47 تیار کیا گیا اس میں ہمیں 47 ہزار ووٹوں سے ہرایا گیا ،اب سے آدھا گھنٹہ پہلے الیکشن کمیشن نے ویب سائٹ پر ایک اور فارم 47 اپلوڈ کیا ہے ،ممبر کمیشن نے سوال کیا کہ کیا آپ کی استدعا ابھی بھی وہی ہے نئے فارم 47 سے کوئی فرق تو نہیں پڑا؟ وکیل ریحانہ ڈار نے جواب دیا کہ نہیں مائی لارڈ ہماری درخواست پر نئے فارم 47 سے فرق نہیں پڑا، الیکشن کمیشن نے  فارم 47 روکتے ہوئے آر او سے جواب طلب کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں ؛ قومی اسمبلی کےنو منتخب 5 امیدواروں کا مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان