این اے 130؛ میاں نواز شریف کی کامیابی کیخلاف درخواست مسترد

Feb 12, 2024 | 10:28:AM
 این اے 130؛ میاں نواز شریف کی کامیابی کیخلاف درخواست مسترد
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 130 لاہور سے مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کی کامیابی کے خلاف درخواست مستردکردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ ،رجسٹرار آفس نے درخواست گزار کے متاثرہ فریق نہ ہونے پر درخواست واپس کردی۔

خیال رہے  کہ پاکستان تحریک انصاف کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد کے وکیل اشتیاق چوہدری نے لاہور ہائیکورٹ میں میاں نواز شریف کی کامیابی کے خلاف درخواست دائر کی  تھی۔

درخواست میں ریٹرننگ افسر اور الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ نوازشریف فارم 45 کے مطابق الیکشن ہار چکے ہیں۔

 یاسمین راشد نے اپنی درخواست میں الزام عائد کیا کہ نواز شریف نے ملی بھگت سے فارم 47 میں خود کو فاتح قرار دیا،  فارم 45 کے مطابق نتائج جاری کرنے کا حکم دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب کے بعد سندھ میں بھی انتخاب چیلنج کرنے کا سلسلہ چل نکلا

یاد رہے کہ حلقہ این اے 130 لاہور 14 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق 376 پولنگ اسٹیشنز سے مسلم لیگ (ن )کے نواز شریف 171024 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے  جبکہ  پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار یاسمین راشد 115043 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں۔