پنجاب کے بعد سندھ میں بھی انتخاب چیلنج کرنے کا سلسلہ چل نکلا

Feb 12, 2024 | 09:57:AM
پنجاب کے بعد سندھ میں بھی انتخاب چیلنج کرنے کا سلسلہ چل نکلا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ممتاز جمالی)پنجاب کے بعد سندھ میں بھی انتخاب چیلنج کرنے کا سلسلہ چل نکلا، این اے 242اور 244سے کامیاب متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر رہنما ،مصطفی کمال اور فاروق ستار کی کامیابی چیلنج کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق این اے 242 سے ایم کیوایم رہنما مصطفیٰ کمال کی کامیابی سندھ ہائیکورٹ میں چینلج کی گئی ہے ،مصطفیٰ کمال کی کامیابی کو پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار دوا خان صابر نے چینلج کیا ہے،  درخواستگزار وکیل جبران ناصر کا کہنا ہےکہفارم 45 کے تحت دوا خان صابر 53 ہزار ووٹوں سے الیکشن جیت چکے تھے، فارم 47 میں نتائج تبدیل کرکے مصطفیٰ کمال کو جتا دیا گیا، مصطفیٰ کمال کی کامیابی کا فارم 47 کالعدم قرار دیا جائے۔
دوسری جانب این اے 244 سے کامیاب ہونے والے ایم کیوایم رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کی کامیابی کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کیاگیا ہے،فاروق ستار کی کامیابی کو پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار آفتاب جہانگیر نے چینلج کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : این اے 133 چونیاں میں دوبارہ گنتی