معروف  اداکارہ کا نکاح ۔۔خوبصورت تصاویر وائرل

Feb 12, 2022 | 12:34:PM
معروف اداکارہ کا نکاح تصویر وائرل
کیپشن: اداکارہ کا نکاح فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف پاکستانی اداکارہ  کی خوبصورت تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئیں۔

 اداکار نعمان اعجاز اور بلال عباس کیساتھ ڈرامہ دم پخت سے شہرت پانے والی اداکارہ سونیا مشال نے گزشتہ روز اپنے انسٹا گرام کے ذریعے مداحوں کو نکاح کی خوشخبری سنائی اور ساتھ ہی تصاویر بھی شئیر کی۔ 

 اداکارہ نے اپنی خاص دن کیلئے سلور  اور سرمئی رنگ کے دیدہ زیب لباس کا انتخاب کیا  اور  اپنے ہاتھوں اور کمر پر  خوبصورت مہندی بھی لگوا رکھی تھی۔

اداکارہ کی تصاویر کو مداح بے حد پسند کر رہے ہیں اور ان کی خوبصورتی کی تعریف بھی کرتے نظر آرہے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں: خاتون ٹیچر کی نویں جماعت کے طالبعلم سے محبت رنگ لے آئی

واضح رہےکہ سونیا مشال کے مزید  قابل ذکر پروجیکٹس میں صنف آہن،  خسارہ، جی ٹی روڈ اور  نیلی زندہ ہے  شامل ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں: عامر لیاقت کی ٹک ٹاکر دانیہ سے خفیہ شادی۔۔ نکاح کن شرائط پر ہوا؟