کار اور کوچ میں تصادم  ،  3افراد جاں بحق جبکہ 9 زخمی

Dec 12, 2025 | 22:31:PM
 کار اور کوچ میں تصادم  ،  3افراد جاں بحق جبکہ 9 زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کامران خان)خیبر پختونخوا  کےضلع کوہاٹ میں آئل ڈپو کے قریب کار اور کوچ میں تصادم  کے نتیجے میں  3افراد جاں بحق جبکہ 9افراد زخمی ہوگئے  ۔

ریسکیو 1122 کے مطابق کوہاٹ ایک مسافر کوچ راولپنڈی سے کوہاٹ آ رہی تھی کہ کوہاٹ میں آئل ڈپو کے قریب کوچ کا کار سے تصادم ہو گیا ، جس کے نتیجے میں3 افراد جاں بحق جبکہ 9افراد زخمی ہوگئے ۔ ریسکیو 1122 کے عملے نے حادثے میں جاں بحق ہونیوالے افراد کی  لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا ۔

یہ بھی پڑھیں:5 سال کی عمر میں ماں بننے والی بچی نے طبی دنیا میں ہلچل مچا دی،باپ کون تھا ؟