5 سال کی عمر میں ماں بننے والی بچی نے طبی دنیا میں ہلچل مچا دی،باپ کون تھا ؟

Dec 12, 2025 | 19:15:PM
5 سال کی عمر میں ماں بننے والی بچی نے طبی دنیا میں ہلچل مچا دی،باپ کون تھا ؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) جنوبی امریکہ کے مغرب میں  واقع ملک پیرو کی لینا میڈینا نامی لڑکی5 سال کی عمر میں ہی ماں بنی تھی ۔ ڈاکٹروں کو ایسا لگا  کہ اس کے پیٹ میں ٹیومر  ہے جو بڑھ رہا ہے،جب ٹیسٹ کروائے گئے تو پتہ چلا کہ لڑکی کے شکم میں ایک بچہ پل رہا ہے ۔ اس کہانی میں کون کون سے کردار سامنے آئے اور انجام کیا ہوا۔اس کہانی کو ضرور پڑھیں، لیکن معصوم بچی لینا میڈینا کی عجیب و غریب کہانی پڑھ کر دماغ کی بتیاں گل ہو جاتی ہیں۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق لینا میڈینا  کی کہانی آج بھی لوگوں کو ہلاکر رکھ دیتی ہے۔دنیا کی سب سے کم عمر ماں کا نام لینا میڈینا ہے جو 5 سال کی عمر میں  ہی ماں بن گئی تھی ۔لینا 27 ستمبر 1933 کو پیرو میں پیدا ہوئی تھیں ۔لینا جب 5 سال کی ہوئی تو اس کا پیٹ زیادہ  پھولنا شروع ہو گیا۔ ڈاکٹروں کو ایسا لگا  کہ اس کے پیٹ میں ٹیومر  ہے جو بڑھ رہا ہے۔ اس کے والدین اور ڈاکٹر حقیقت جان کر حیران رہ گئے۔جب ٹیسٹ کروائے گئے تو پتہ چلا کہ لڑکی کے شکم میں ایک بچہ پل رہا ہے ۔ اس خبر سے  طبی دنیا میں ہلچل مچ گئی تھی ۔ یہاں تک کہ ڈاکٹروں کو بھی  سمجھ نہیں آرہا تھا کہ ایسا کیسے ہوسکتا ہے۔
 
اس کے بعد پتہ چلا کہ لڑکی کو ایک ایسی حالت تھی جسے precocious بلوغت کہتے ہیں، لینا نے 14 مئی 1939 کو اپنے بچے کو جنم دیا تھا ۔ ڈاکٹروں نے سیزرین ڈیلیوری کروائی ۔ بچہ پیدائش کے وقت مکمل طور پر صحت مند تھا، اس کا وزن تقریباً 2 کلو گرام تھا۔اس انوکھے کیس میں ظاہر ہے کہ عصمت دری  کا معاملہ تھا، اور بچے کے  باپ کا پتہ  زندگی بھر نہیں لگ پایا ۔ لینا کے والد کو بے حیائی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا لیکن ثبوت کی کمی کی وجہ سے رہا کر دیا گیا۔لینا کا بیٹا 1979 میں ہڈیوں سے متعلق بیماری کی وجہ سے انتقال کر گیا تھا ۔

لینا میڈینا نے 1972 میں شادی بھی  کی تھی  اور اپنے دوسرے بچے کو جنم دیا تھا ۔ 2002 میں عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کی ایک رپورٹ کے مطابق وہ اپنے شوہر کے ساتھ امریکہ چلی گئیں۔ تاہم لینا کی موت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ملی ۔

یہ بھی پڑھیں:ڈالر کے مقابلےمیں بھارتی روپیہ پھر تاریخی کمزوری کیساتھ ریکارڈ نچلی سطح پر