حاصل پور ؛تیز رفتار ٹرالر کی موٹر سائیکل سوار فیملی کو ٹکر،2 بچے موقع پر جاں بحق،والد زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ملک عبدالرشید) پنجاب کےضلع بہاولپور میں تیز رفتار ٹرالر اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 2 بچے جاں بحق جبکہ والد زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق حاصل پور چشتیاں روڈ پر موٹرسائیکل اور ٹرالے کے درمیان تصادم کا حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا جس میں موٹرسائیکل سوار اکرام نامی شخص شدید زخمی جبکہ اس کے 2 بچے موقع پر جاں بحق ہوگئے۔
حادثہ میں جاں حق ہونے والے بچے جس میں 5 سالہ بچی مناہل اور 7 سالہ بچہ اسداللہشامل ہیں،حادثہ ہونے والی فیملی کا تعلق اولڈ حاصل پور سے ہے۔
ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر زخمی باپ اور جاں بحق ہونے والے دونوں بچوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ میں دفعہ 144 میں ایک ماہ کی توسیع