کتیا نے دودھ پلا کر بکری کے بچے کی جان بچا لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) بھارت میں ایک کتیا نے بکری کے بچے کو اپنا دودھ پلا کر اسے موت کے منہ میں جانے سے روک دیا۔
انڈین میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ضلع کولہاپور میں پیش آئے اس انوکھے واقعے نے خود غرض انسان کا ضمیر جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔
اردل گاؤں کی رہائشی شانتا بائی یادو کے گھر بکری نے تین بچوں کو جنم دیا جن میں سے دو جسمانی طور پر مضبوط تھے تاہم ایک بچہ اتنا کمزور تھا کہ اپنی ماں کا دودھ پینے سے بھی قاصر تھا۔
شانتا بائی یادو نے گھر میں ایک کتیا بھی پال رکھی ہے جن نے مشکل وقت میں ان کی مدد کی اور بکری کے بچے کی جان بچائی۔
کتیا نے بھی حال ہی میں بچوں کو جنم دیا تھا لیکن کچھ لوگ اس کے بچے اٹھا کر لے گئے جس کی وجہ سے وہ مایوس تھی۔
ایسے میں جسمانی طور پر کمزور بکری کے بچے نے کتیا کا دودھ پینا شروع کر دیا۔
حیران انگیز طور پر اس نے بھی معصوم کو دودھ پلانے سے انکار نہیں بلکہ اسے تحفظ بھی فراہم کرنے لگی۔
کتیا کی جانب سے بکری کے بچے کو دودھ پلانے کی ویڈیو جب سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی زینت بنی تو لوگ جانور کی بے لوث محبت دیکھ کر حیران رہ گئے۔
شانتا بائی یادو کے پڑوسی شیواجی گھرال نے کہا کہ یہ واقعہ ہر کسی کیلیے متاثر کن ہے۔