کترینہ کیف اور وکی کوشال نے کنگنا رناوت کیلئے کیا تحفہ بھیجا؟؟

Dec 12, 2021 | 12:10:PM
کترنیہ کیف ، کنگنا
کیپشن: کترینہ کیف وکی کوشال ارو کنگنا رناوت فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کے بارے میں ویسے تو مشہور ہے کہ انکی بالی ووڈ میں کسی سے نہیں بنتی وہ اکثر اپنے متنازعہ بیانات کی وجہ سے تنقید کی زد میں رہتی ہیں ۔مگر ان کی اداکاری کے بارے میں کسی کو شک نہیں وہ ایک بڑی اداکارہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب میں سلمان خان کی پرفارمنس ،ہزاروں افراد کی شرکت
کنگنا رناوت نے بھی کترینہ کیف اور وکی کوشال کو شادی پر مبارکباد پیش کی ہے ۔کنگنا رناوت نے ہفتے کے روز ایک تصویر پوسٹ کی جس میں انہوں نے کترینہ کیف اور وکی کوشل کی طرف سے بھیجے گئے گفٹ ہیمپر دکھایا ہے ۔
کنگنا رناوت کو ہفتے کے روز نوبیاہتا جوڑے وکی کوشل اور کترینہ کیف کی جانب سے گفٹ ہیمپر ملا۔ جس میں مزیدار دیسی گھی کے لڈو بھیجے گئے تھے ۔کنگنا نے جوڑے کا شکریہ اداکیا اور انہیں اپنی نیک تمنائیں بھیجیں اور ساتھ ہی لکھا کہ شکریہ اور بہت بہت مبارکباد
یہ بھی پڑھیں:دیور کا بھابھی کو خوش کرنے کا انوکھا انداز۔۔ پھر کیاہوا؟۔۔ ویڈیو وائرل