سعودی عرب میں سلمان خان کی پرفارمنس ،ہزاروں افراد کی شرکت 

Dec 11, 2021 | 16:20:PM
سلمان خان ، کنسرٹ
کیپشن: ریاض میں ہونیولے کنسرٹ میں عوام کا رش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سلمان خان سمیت بالی ووڈ کی متعدد شخصیات اس وقت سعودی عرب میں پرفارم کررہے ہیں۔ریاض میں ہونیوالے میوزک کنسرٹ میں سلمان خان کے علاوہ شلپا شیٹی ،پربھودیوا،سائی منجریکر، کمال خان، گرو رندھاوا اور آیوش شرما جیسی مشہور شخصیات نے پرفارم کیا ۔بالی وڈ سٹارز نے مشہور گانوں پر ڈانس کیا۔

یہ بھی پڑھیں:شادی سے پہلے کترینہ نے وکی کے گھر میں کیا کیا؟۔۔دیکھ کر یقین کرنا مشکل
اس کنسرٹ میں کوروناپابندیوں کے باوجود ہزاروں لوگوں نے اس تقریب میں شرکت کی ۔لوگوںکا جوش وخروش دیدنی تھا۔ٹویٹر پر بہت سے شرکانے اس تقریب کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کیں ۔ ویڈیوز اور تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے ۔لوگ کس طرح کنسرٹ سے محظوظ ہورہے ہیں۔


دی بلیوارڈ ریاض کے آفیشل ٹویٹر اکاونٹ نے بھی سلمان کی پرفارمنس کی ایک ویڈیو شیئر کی اور اس کا کیپشن دیا، “یہ رات کسی دوسری رات جیسی نہیں تھی۔ہم نے بالی وڈ سٹار سلمان خان کیساتھ وقت بتایا۔ انکی پرفارمنس نے سب کو حیران کردیا۔


 بالی وڈ اسٹار سلمان خان کا کہنا تھا کہ چند مہینوں میں ایک بار پھر زبردست تبدیلی دیکھ رہا ہوں۔

سلمان خان نے مزید کہا کہ آپ کے چہروں پر مسکراہٹیں دیکھ رہا ہوں اور آپ کے چہرے پر مسکراہٹ سے بہتر اورکیا ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم کچھ فلموں کی شوٹنگ یہاں کرنے کی کوشش کریں گے، کیونکہ یہاں بہت سے خوبصورت مقامات ہیں۔ 
یہ بھی پڑھیں:دپیکا پڈ کون مشکل میں پھنس گئیں۔۔مقدمہ درج۔کیا وجہ بنی؟