ای چالانز کے خلاف درخواستوں کی سماعت 9ستمبرتک ملتوی 

Aug 12, 2026 | 10:46:AM
ای چالانز کے خلاف درخواستوں کی سماعت 9ستمبرتک ملتوی 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شوکت کورائی)سندھ ہائی کورٹ نے کراچی میں ای چالانز کے خلاف درخواستوں کی سماعت 9ستمبرتک ملتوی کردی۔
سندھ ہائی کورٹ میں ٹریفک خلاف ورزیوں پر ای چالان کے خلاف مختلف درخواستوں کی سماعت ہوئی،امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر کی جانب سے بیان عدالت میں پیش کیاگیا۔
وکیل عثمان فاروق نے کہاکہ شارع فیصل پر لین کی تبدیلی پر ای چالان جاری کئے جارہے ہیں، شارع فیصل پر کئی مقامات پر لین واضح نہیں ہیں،ای چالان کے ساتھ ڈی میرٹ پوائنٹس کی کٹوتی میں تکنیکی مسائل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:میر رضاعلی کیس میں اہم پیش رفت،ڈرائیور کا بیان سامنے آگیا
وکیل عثمان فاروق نے کہاکہ پوائنٹس کی کٹوتی گاڑی کے رجسٹرڈ مالک کے بجائے ڈرائیور سے ہونی چاہئے،اس کے بعدعدالت نے درخواستوں کی سماعت 9 ستمبر تک ملتوی کردی۔