میر رضاعلی کیس میں اہم پیش رفت،ڈرائیور کا بیان سامنے آگیا
نئی تحقیقاتی ٹیم ممکنہ طور پر آج جائے وقوعہ کا دورہ کرے گی ،تفتیش مزید تیز کردی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(سلمان سلیم) میر رضا قتل کیس کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آگئی ۔
قتل کی رات میر رضاعلی جس گاڑی میں سفر کر رہا تھا، اس کے ڈرائیور نے پولیس کو اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا۔
ڈرائیور کی جانب سے پولیس کوریکارڈکرائے گئے بیان میں کہاگیاہے کہ 28 جولائی کو رات 3 بج کر 57 منٹ پر میر رضا کے لیے رائیڈ بک کی گئی جبکہ 4 بج کر 9 منٹ پر رائیڈ کا آغاز ہوا۔
ڈرائیور کے مطابق خالد بن ولید روڈ سے طارق روڈ ہوتے ہوئے ملینیم مال اور پھر جوہر موڑ کی جانب گئے، جوہر موڑ سے موسمیات کی طرف جاتے ہوئے کانٹینینٹل بیکری سے آگے نکلے،میر رضا نے گاڑی میں اپنے موبائل فون کے ذریعے بلوٹوتھ پر گانے چلائے،دوران سفر نہ اسے کسی کی فون کال موصول ہوئی اور نہ ہی اس نے کسی کو فون کیا۔
یہ بھی پڑھیں:قومی ایئرلائن کےلئے اچھی خبر، ہیتھرو ایئرپورٹ پر سلاٹس واپس مل گئے
ڈرائیورکے مطابق میر رضا راستہ بتاتا گیا اور میں اس کی ہدایت کے مطابق گاڑی چلاتا رہا، جبکہ میر رضا نے مجھے گاڑی تیز چلانے اور جلد پہنچنے کا بھی کہاتھا۔
میر رضا علی کیس میں نئی بنائی گئی تحقیقاتی ٹیم ممکنہ طور پر آج جائے وقوعہ کا دورہ کرے گی ،پولیس کےمطاطق ڈی این اے رپورٹ میچ ہونے کے بعد کیس کی تفتیش مزید تیز کردی گئی ہے، اسکے علاوہ تحقیقاتی ٹیم مقتول میر رضا علی کے بینک اکائونٹس اور سوشل میڈیا اکائونٹس کی بھی جانچ کررہی ہے ،جائے وقوعہ سے ملنے والے خول کی تاحال فارنزک نہیں ہوسکی ۔