قومی ایئرلائن کےلئے اچھی خبر، ہیتھرو ایئرپورٹ پر سلاٹس واپس مل گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)قومی انٹرنیشنل ایئر لائنز کو ہیتھرو ایئرپورٹ پر غیر ملکی ایئر لائنز کو دیے گئے سلاٹس واپس مل گئے۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی برطانوی پروازوں پر پابندی کے تناظر میں ہیتھرو ایئرپورٹ پر 14 سلاٹس غیر ملکی ایئرلائنز کو دیے گئے تھے جو اب پی آئی اے کو واپس مل گئے ہیں،سلاٹس کی واپسی سے پی آئی اے پاکستان سے لندن کے لیے مزید پروازیں آپریٹ کر سکے گی۔
یہ بھی پڑھیں:ٹیکس سال 2026 کا ریٹرن فارم تاحال حتمی نہ ہوسکا، کے ٹی بی اے کا اظہارِ تشویش
اکتوبر سے شروع ہونے والے موسم سرما کے شیڈول میں اسلام آباد اور لاہور سے لندن کے لیے پی آئی اے کی پروازوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا،پی آئی اے کی اسلام آباد سے لندن کے لیے ہفتہ وار پروازوں کی تعداد ممکنہ طور پر 3 سے بڑھ کر 5 ہو جائے گی جبکہ لاہور سے لندن کی ہفتہ وار پروازیں ایک سے بڑھ کر 2 ہونے کا امکان ہے۔
سلاٹس کی واپسی سے کراچی اور سیالکوٹ سے بھی لندن کے لیے رابطہ پروازوں میں اضافہ ہوگا۔