ٹیکس سال 2026 کا ریٹرن فارم تاحال حتمی نہ ہوسکا، کے ٹی بی اے کا اظہارِ تشویش
کراچی ٹیکس بار کا ایف بی آر کو چار صفحات پر مشتمل خط،ریٹرن فارم کی خامیاں فوری دور کرنے کا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
( بسیم افتخار)ٹیکس سال 2026 کا ریٹرن فارم تاحال حتمی نہ ہوسکا۔
کراچی ٹیکس بارایسوسی ایشن نے اس پر اظہارِ تشویش کرتے ہوئے ایف بی آر سے ریٹرن فارم کی خامیاں فوری دور کرنے کا مطالبہ کردیا،کراچی ٹیکس بار نے ایف بی آر کو چار صفحات پر مشتمل خط لکھ کرٹیکس ریٹرن میں سابقہ ویلتھ اسٹیٹمنٹ کا ڈیٹا خودکار منتقل کرنے کی تجویزدی ہے۔
کراچی ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے آئی آر آئی ایس پر ٹیکس سال 2026 کے لیے ریفنڈ درخواست اور ریٹرن ایکنالجمنٹ کی سہولت فعال کرنے پربھی زوردیاہے۔
یہ بھی پڑھیں:سرکاری گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں پر قومی پرچم آویزاں کرنے کا حکم
ٹیکس سال 2026 کے ریٹرن میں کیری فارورڈ سرمایہ اور سابقہ ویلتھ اسٹیٹمنٹ کا ڈیٹا خودکار منتقل کرنے کی بھی تجویزدی گئی ہے،ٹیکس ریٹرن میں بڑی مقدار میں ڈیٹا کے لیے ایکسل اپ لوڈ کی سہولت متعارف کرانے اورٹیکس سال 2026 کے ریٹرن میں ترمیم کی سہولت بحال کرنے پر بھی زوردیاگیاہے۔