سرکاری گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں پر قومی پرچم آویزاں کرنے کا حکم

 سرکاری عمارتوں پر قومی و محکمانہ پرچم آویزاں کرنے کی ہدایت،ہلڑبازوں کو کنٹرول کیا جائے گا،سی ٹی اولاہور

Aug 12, 2026 | 09:54:AM
سرکاری گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں پر قومی پرچم آویزاں کرنے کا حکم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاران یامین)سی ٹی اولاہورنے تمام سرکاری گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں پر قومی پرچم آویزاں کرنے کا حکم دے دیا۔
 سی ٹی اولاہورسید عبدالرحیم شیرازی نے سرکاری عمارتوں پر بھی قومی و محکمانہ پرچم آویزاں کرنے کی ہدایت کردی،جشن آزادی کی تقریبات گریٹر اقبال پارک،واہگہ و دیگر تاریخی و تفریحی مقامات پرہوں گی جہاں پولیس کی اضافی نفری تعینات ہوگی ۔
سی ٹی اولاہور سیدعبدالرحیم شیرازی کاکہناہے کہ ون ویلنگ اورریسنگ کرنیوالوں کیخلاف خصوصی اقدامات بھی کئے جارہے ہیں،ہلڑبازی،روڈ بلاکنگ، روڈ ریج، بفل نکالنے اور سائیلنسر اتروانے والوں کیخلاف پرچہ کٹے گا، پکڑے جانے پر ون ویلرز اور موٹر مکینکس دونوں کے خلاف مقدمہ درج ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی ایک روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان،نیپرا میں درخواست جمع
 سید عبدالرحیم شیرازی کاکہناہے کہ جشن آزادی کے موقع پر عارضی ناکے لگاتے ہوئے ہلڑبازوں کو کنٹرول کیا جائے گا۔