شرجیل انعام میمن کی فریال تالپور سے ملاقات،عمرہ کرنے پر مبارکباد دی

Aug 12, 2025 | 22:45:PM
 شرجیل انعام میمن کی فریال تالپور سے ملاقات،عمرہ کرنے پر مبارکباد دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اعجاز جمالی) صوبہ سندھ کے سینئر  وزیر  شرجیل انعام میمن نے پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور سے ملاقات کی، اور انہیں عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔

تفصیلات کے مطابق سینئر  وزیر  شرجیل انعام میمن  نے ملاقات میں محترمہ فریال تالپور کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس  ملاقات کے دوران دونوں رہنمائوں نے صوبے میں خواتین کے لیے شروع کئے گئے پنک اسکوٹیز منصوبے پر تفصیلی بات چیت کی۔ محترمہ فریال تالپور نے اس اقدام کو خواتین کی سفری ضروریات پوری کرنے اور ان کی آزادی کے فروغ کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا۔ اس موقع پر خواتین کے لئے مخصوص پنک بس سروس کے جاری آپریشنز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا اور ساؤتھ افریقہ کے درمیان میچ میں دو ناقابل یقین کیچز کی دھوم