خیبرپختونخوا میں گلیشیئرز والے علاقوں میں جھلیں پھٹنے کا اندیشہ

Aug 12, 2025 | 22:36:PM
خیبرپختونخوا میں گلیشیئرز والے علاقوں میں جھلیں پھٹنے کا اندیشہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)قدرتی آفات سے نمٹنے والے صوبائی ادارے پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ تیز اور مسلسل بارشوں کے باعث خیبر پختونخوا میں گلیشیئرز والے علاقوں میں جھلیں پھٹنے کا اندیشہ ہے۔

پی ڈی ایم اے چترال اپر اور لوئر، دیر، سوات اور کوہستان اپر کے عوام کو ممکنہ طور پر گلیشیئرز میں موجود جھیلوں کے پھٹنے سے متعلق الرٹ جاری کیا ہے، پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ اس دوران متعلقہ اضلاع میں بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا بھی خدشہ ہے۔

پی ڈی ایم اے ضلعی انتظامیہ کو حساس مقامات کی نگرانی، بروقت وارننگ اور انخلا کی مشقیں یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے، حکام نے ندی نالوں کے قریب غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز اور گاڑیاں تیز بہاؤ والے پانی میں لے جانے سے اجتناب کرنے کی ہدایات بھی کی ہے۔

پی ڈی ایم اے نے ممکنہ صورتحال میں سیاحوں کو خبردار رہنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے، پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ عوام کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع اور معلومات کے لیے 1700 پر رابطہ کریں۔