سپیکر قومی اسمبلی  سے بلغاریہ کی سفیر  کی  ملاقات،79ویں یومِ آزادی کی مبارکباد 

Aug 12, 2025 | 15:45:PM
 سپیکر قومی اسمبلی  سے بلغاریہ کی سفیر  کی  ملاقات،79ویں یومِ آزادی کی مبارکباد 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے بلغاریہ کی سفیر ( Mrs. Irena  Gancheva)ارینا گانچیوا  نے  ملاقات کی،ملاقات کے موقع پر بلغاریہ کی سفیر نے سپیکر قومی اسمبلی کو 79ویں یومِ آزادی کی مبارکباد دی۔

اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی  کا کہنا تھا کہ پاکستان بلغاریہ کے ساتھ اقتصادی و پارلیمانی تعاون مزید بڑھانے کا خواہشمند ہے،تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں دونوں ممالک میں تعاون کو فروغ دینے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

سردار ایاز صادق نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے مابین تجارتی برادری میں رابطوں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے،  ثقافتی اور تعلیمی شعبوں میں وفود کے تبادلے تعلقات کو مزید مضبوط بناسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کیلئے ڈاکٹرز کی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی

سپیکر قومی اسمبلی  نے کہا کہ پارلیمانی وفود کے تبادلوں سے باہمی تعاون میں اضافہ ہوگا،قومی اسمبلی میں قائم پاک-بلغاریہ پارلیمانی فرینڈشپ گروپ دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے میں فعال کردار ادا کررہا ہے۔

بلغاریہ کی سفیر نے سپیکر قومی اسمبلی کو 79ویں یومِ آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ پاکستان اور بلغاریہ کے مابین عوامی سطح پر رابطوں کا فروغ خوش آئند ہے۔

سفیر بلغاریہ  نے مزید کہا کہ بلغاریہ کے سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں، پارلیمانی رابطوں کا فروغ دونوں ممالک کے بہترین مفاد میں ہے، سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے دوطرفہ پارلیمانی رابطوں کو فروغ دینے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات قابلِ تحسین ہیں۔