ضمانت پر رہا ہوکر ملک سے فرار ہونیوالا ٹیکس کنسلٹنٹ گرفتار

Aug 12, 2023 | 20:26:PM
ضمانت پر رہا ہوکر ملک سے فرار ہونیوالا ٹیکس کنسلٹنٹ گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ایف بی آر ان لینڈ ریونیو کراچی نے کارروائی کرتے ہوئے ضمانت پر رہا ہوکر ملک سے فرار ہونیوالے ٹیکس کنسلٹنٹ حسن علی بادامی کو گرفتار کرلیا۔

ایف بی آر ان لینڈ رینویو کے مطابق ایف آئی آر میں نام ہونے کی وجہ سے ملزم کو ملک واپس آنے پر گرفتار کیا گیا۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق کسٹم عدالت نے ملزم کا آٹھ روز کا ریمانڈ بھی دے دیا ہے۔

ایف بی آر کی رپورٹ کے مطابق ملزم جعلی کمپنی رجسٹر کروا کر جعلی انوائس بناتا تھا جس کی فروخت سے قومی خزانے کو اربوں  کا نقصان پہنچنے کا الزام ہے۔

ملزم سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔