نجیبہ فیض نے فیروز خان اور اپنے متعلق افواہوں پر ردِعمل  دیدیا

Aug 12, 2023 | 14:16:PM
 پاکستانی اداکارہ نجیبہ فیض نے اپنے اور اداکار فیروز خان سے متعلق ردِعمل  دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر گردش کرتی افواہوں کو مسترد کردیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ نجیبہ فیض نے اپنے اور اداکار فیروز خان سے متعلق ردِعمل  دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر گردش کرتی افواہوں کو مسترد کردیا۔

نجیبہ فیض کا فیروز خان کی ایک ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کر کے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ  وہ اور اداکار  صرف اچھے دوست ہیں اور لوگ ان کے بارے میں بے بنیاد اور جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں۔

 اداکارہ نے ٹوئٹر پر جاری طویل پیغام میں لکھا کہ وہ ہائیکنگ کی جنون کی حد تک شوقین ہیں، کیوں کہ اس سے ذہنی و جسمانی صحت بہتر ہوتی ہے اور ہائیکنگ کے دوران ان کے ساتھ ان کے مختلف دوست بھی جاتے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ اسی طرح کچھ روز قبل شوبز انڈسٹری کے انتہائی نفیس انسان اور بڑے نام فیروز خان بھی ان کے ہمراہ ہائیکنگ پر گئے، جن کے ساتھ انہوں نے تصاویر بنوائیں جو انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پیجز پر شیئر کیں۔

افغان نژاد اداکارہ نجیبہ فیض نے لکھا کہ فیروز خان اُن کے لیے انتہائی قابل عزت شخص ہیں، انہیں اس بات سے کوئی مطلب نہیں کہ ان کی ذاتی زندگی میں کیا ہوا۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ جیسے ہی ان کی اور فیروز خان کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہوئیں تو اس پر بحث شروع ہوگئی اور ہر کسی نے اس پر اپنے ذہن کے مطابق بات کی۔

مزید پڑھیں:   ’میں شادی شدہ نہیں ہوں‘علی سیٹھی نے خاموشی توڑ دی

نجیبہ فیض کا سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو اپیل کرتے ہوئے کہنا ہے کہ وہ یک طرفہ غیر مصدقہ معلومات کو نہ پھیلائیں، انہیں یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ ہر انسان کا خاندان ہوتا ہے اور ہر کسی کی اپنی ذاتی زندگی ہوتی ہے۔  ان سے اور فیروز خان سے متعلق غلط خبریں اور معلومات پھیلانے سے انہیں اور ان کے خاندان کو تکلیف پہنچ سکتی ہے۔

یاد رہے کہ فیروز خان اور اداکارہ نجیبہ فیض کا معاملہ سلسلہ سوشل میڈیا پر وائرل ایک اسکرین شاٹ سے شروع ہوا جس کے بعد دونوں اداکاروں کی وائرل ٹک ٹاک ویڈیوز نے افواہوں کو مزید ہوا دی۔