سکول سے گھر جاتی کمسن بچی پر گائے کا وحشیانہ حملہ، دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل

Aug 12, 2023 | 12:20:PM
سکول سے گھر جاتی کمسن بچی پر گائے کا وحشیانہ حملہ، دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارتی ریاست چنئی سےایک خوفناک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں اسکول سے گھر واپس آنے والی کمسن بچی پر گائے نے وحشیانہ حملہ کر دیا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچی اپنے منہ دھیان گلی سے گزر رہی ہے جبکہ اسی دوران وہاں موجود گائے اچانک پیچھے مڑ کر بچی پر اپنے سینگھوں کے ذریعے حملہ کر دیتی ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by 24NewsHD.Tv (@24newshd.urdu)

ویڈیو کے مطابق گائے بچی کو اپنے سینگوں سے اٹھا کر زمین پر پٹختی ہے اور ٹانگوں سے مار مار کر بچی کا برا حشر کر دیتی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کچھ افراد بچی کو گائے سے بچا لیتے ہیں اور بچی کو کھڑے ہوتے اور چلتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 9 اگست کو گائے کے حملے کا نشانہ بننے والی زخمی بچی کو علاج کے لیے اسپتال لے جایا گیا جہاں اسے طبی مدد فراہم کی گئی۔