الحاد سے جڑنے کے بعدتحقیق سے ایمان کی طرف واپسی آئی: یشما گل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )نامور پاکستانی اداکارہ یشما گل نے کہا ہے کہ عرصے تک الحاد کی طرف مائل رہی، تحقیق کے بعد ایمان کی طرف لوٹ آئی۔
اداکارہ یشما گل نے ایک پوڈ کاسٹ میں انکشاف کیا کہ انہوں نے ماضی میں ڈاکٹر ذاکر نائیک سے تقدیر اور انسان کی مرضی و اختیار کے بارے میں سوال کیا تھا، یشما نے بتایا کہ وہ ایک عرصے تک الحاد کی طرف مائل رہیں لیکن تحقیق کے بعد دوبارہ ایمان کی طرف لوٹ آئیں۔
یشما نے سوال کیا تھا، ’اگر تقدیر پہلے سے لکھی جا چکی ہے تو انسان کا اختیار کہاں سے آتا ہے؟‘، جس کا جواب ڈاکٹر نائیک نے یوں دیا تھا کہ اللّٰہ جانتا ہے انسان کون سا راستہ اختیار کرے گا، لیکن انتخاب انسان خود کرتا ہے۔