پہاڑ پر مزدوری کے دوران ملنے والا حلوہ کھانے سے 3 نوجوان دم توڑ گئے

Apr 12, 2026 | 08:22:AM
پہاڑ پر مزدوری کے دوران ملنے والا حلوہ کھانے سے 3 نوجوان دم توڑ گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ڈی آئی خان کی تحصیل درازندہ کے گاؤں پلوسکی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا  جہاں پہاڑ پر مزدوری کے دوران ملنے والا حلوہ کھانے سے 3 نوجوان جان کی بازی ہار گئے۔
ذرائع کے مطابق پہاڑ پر مزدوری کے دوران ملنے والا حلوہ کھانے سے 3 افراد کی حالت غیر ہوگئی تھی جن میں سے 2 موقع پر ہی دم توڑ گئے، جبکہ تیسرا نوجوان ہسپتال منتقلی کے دوران جاں بحق ہوگیا۔

واقعے کے بعد علاقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی، جاں بحق افراد کا تعلق حاجی جمال خان کرمیزئی خاندان سے بتایا گیا، جن کی لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے مفتی محمود ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔

ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت شیران خان، فتح محمد اور نور محمد کے ناموں سے ہوئی ہے ہے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی نائب صدرجے وینس کی سربراہی میں وفد وطن واپس روانہ،اعلیٰ قیادت نے رخصت کیا