میکے جانے پر شوہر نے بیوی سمیت 4 افراد کو قتل کر دیا

Apr 12, 2023 | 20:01:PM
میکے جانے پر شوہر نے بیوی سمیت 4 افراد کو قتل کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )سوات کے علاقے سیدو شریف میں دل دہلا دینے والا واقعہ سامنےآیا ہے ، شوہر نے معمولی تلخ کلامی پر  روٹھنے اور میکے جانے پر  سسرال والوں پر قیامت ڈھادی ۔

تفصیلا ت کے مطابق بیوی کے میکے جاکر بیٹھ جانے پر شوہر  نے سسرال جا کر اندھا دھند فائرنگ کر  دی جس کی زد میں آکر بیوی ، سالی ، ساس اور کم سن  سالہ جاں بحق ہو گیا ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے والد اور ساتھیوں کی مدد سے فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہوگیا، پولیس نےملزم کے 2ساتھیوں کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے ، 

چار افراد کے قتل کا واقعہ سیدو شریف کے پہاڑی علاقہ سرباب میں پیش آیا۔ 

ڈی ایس پی سیدو عطااللہ خان کا کہنا ہےکہ مرکزی ملزم کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔