شعیب اختر کا نادر علی کی ماہانہ 6 سے 7 کروڑ آمدنی کا دعویٰ

Apr 12, 2023 | 17:22:PM
شعیب اختر کا نادر علی کی ماہانہ 6 سے 7 کروڑ آمدنی کا دعویٰ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے دعویٰ کیا ہے کہ" پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ پرینکر آرٹسٹ اور یوٹیوبر نادر علی ماہانہ 6 سے 7 کروڑ کماتے ہیں"۔

تفصیلا ت کے مطابق معروف سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے اپنے آن لائن سٹریمنگ شو میں یوٹیوبر نادر علی کو بطور مہمان مدعو کیا۔دوران شو میزبان شعیب اختر نے دعویٰ کرتے ہوئے یوٹیوبر سے سوال کیا کہ "آپ یوٹیوب سے ماہانہ 6 سے 7 کروڑ کما رہے ہیں، ہم نے اس حوالے سے تحقیق کی ہے, آخر ناظرین کو بھی بتائیں کہ ایک اچھا یوٹیوبر بننے کا کیا راز ہے؟"

میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے نادر علی نے کہا کہ" مستقل مزاجی بہت ضروری ہے، یہ ہی کامیابی کی کنجی ہے۔ بس کام کرتے رہیں، مایوس نہ ہوں اور آگے بڑھتے جائیں، اپنے مواد پر کام کریں، وہ ہی دکھائیں جو عوام دیکھنا چاہتے ہیں۔ آپ کو عوام کے مطالبات پورے کرنے ہوں گے تب ہی آپ اچھا کماسکتے ہیں"۔

بعدازاں یوٹیوبر نے شعیب اختر سے درخواست کرتے ہوئے زور دیا کہ "وہ اتنی رقم نہ بتائیں لیکن اعتراف کیا کہ یوٹیوب بہت اچھی کمائی فراہم کرتا ہے اور بعض اوقات 6 سے 7 کروڑ سے بھی زیادہ کماسکتے ہیں"۔