ملکی مجموعی ذخائر 19.68 ارب ڈالر ہوگئے
کیپشن: سٹیٹ بینک، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان)ملکی مجموعی ذخائر 2.10 کروڑ ڈالر اضافے سے 19.68 ارب ڈالر ہوگئے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ایک ہفتے میں سٹیٹ بینک کے ذخائر میں3 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا،سٹیٹ بینک کے ذخائر 14.30 ارب ڈالر سے بڑھ کر 14.33 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے۔
دوسری جانب کمرشل بینکوں کےذخائر 1.30 کروڑ ڈالر کمی سے 5 ارب 34 کروڑ 40 لاکھ ڈالر پر آگئے۔
یہ بھی پڑھیں:چاہت فتح علی خان کو انگلینڈ میں انڈے پڑ گئے ،ویڈیو بھی سامنے آ گئی