گندم کے وافر ذخائر موجود ،مصنوعی مہنگائی برداشت نہیں کی جائیگی، وزیر خزانہ

Sep 11, 2025 | 18:14:PM
 گندم کے وافر ذخائر موجود ،مصنوعی مہنگائی برداشت نہیں کی جائیگی، وزیر خزانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ حکومت کی اولین ترجیح مہنگائی پر قابو پانا ہے ، کم آمدنی والے گھرانوں کو ریلیف دیا جائے گا،مصنوعی مہنگائی برداشت نہیں کی جائے گی۔

وزارت خزانہ  کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت میں آج اسلام آباد میں ایک اجلاس ہوا جس میں سیلاب کے بعد ممکنہ مہنگائی کا جائزہ لیا گیا ۔اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں دی جانیوالی بریفننگ میں بتایا گیا کہ ملک میں گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں،چاول اور گنے کی فصل کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔ اجلاس سے خطاب میں وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ حکومت کی اولین ترجیح مہنگائی پر قابو پانا ہے، کم آمدنی والے گھرانوں کو ریلیف دیا جائے گا،مصنوعی مہنگائی برداشت نہیں کی جائے گی۔اجلاس میں بوائی سیزن کی تیاریوں پر زور دیا گیا ۔بیج اور زرعی مداخل کی بروقت فراہمی کی ہدایت کی گئی۔این ڈی ایم اے، سپارکو اور پی بی ایس کو فوری تخمینے کا حکم دیا گیا۔کمیٹی کا اگلا اجلاس اگلے ہفتے ہوگا ۔

یہ بھی پڑھیں:مختلف یو ٹیوب چینلز کی بندش کا فیصلہ کالعدم قرار