مسلسل اونچی اڑان کے بعد سونے کی قیمتوں کو ریورس گیئر لگ گیا،ہزاروں روپے سستا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ملک بھر میں سونے کی قیمت میں آج کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 4100 روپے کم ہوکر 3لاکھ84 ہزار روپے ہوگئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 3 ہزار 515 روپے کم ہوکر 3لاکھ 29ہزار 218 روپے ہے۔
دوسری جانب عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 36 ڈالر کم ہوکر 3618 ڈالر فی اونس ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سکولوں میں ہفتے کی چھٹی ختم ! اہم خبر آگئی