نازیبا ویڈیوز وائرل کیس،دانیہ شاہ پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مؤخر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ڈاکٹر عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کے کیس میں دانیہ شاہ پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مؤخر کردی گئی۔
سٹی کورٹ کراچی میں ڈاکٹر عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، ملزمہ دانیہ شاہ اپنے وکیل کے ہمراہ پیش ہوئیں۔
ایڈوکیٹ لیاقت گبول نے اس موقع پرعدالت کو بتایا کہ ملزم یاسر شامی کو عدالت بری کرچکی ہے، دانیہ شاہ پر یہ کیس نہیں بنتا ہے، دانیہ شاہ نے نازیبا ویڈیوز نہیں بنائیں نہ ہی بھیجیں، آج ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر بھی نہیں پہنچے۔
یہ بھی پڑھیں:معروف یوٹیوبر اقرا کنول ماں بن گئیں، سوشل میڈیا پر مبارکبادوں کا ڈھیر
عدالت نے ملزمہ دانیہ شاہ پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مؤخر کرکے کیس کی مزید سماعت 18 ستمبر تک ملتوی کردی، ملزمہ کے خلاف ایف آئی اے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔