سعودی عرب نے سیلاب متاثرین کیلئے ہزاروں لیٹر تیل پاکستان کے حوالے کردیا 

Sep 11, 2025 | 14:26:PM
سعودی عرب نے سیلاب متاثرین کیلئے ہزاروں لیٹر تیل پاکستان کے حوالے کردیا 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سعودی کمپنی نے سیلاب متاثرین کیلئے ہزاروں لیٹر تیل پاکستان کے حوالے کردیا۔

سعودی سفیرنواف سعید المالکی نے 6 ہزار لیٹر ڈیزل اور  پیٹرول این ڈی ایم اے کے حوالے کیا۔

سعودی سفارتخانے میں سعودی کمپنی وافی انرجی کی طرف سے سیلاب متاثرین کی بحالی آپریشن میں این ڈی ایم اے سے تعاون کیلئے 6 ہزار لیٹر پیٹرول اور ڈیزل فراہم کرنے کی تقریب ہوئی، سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے پیٹرول اورڈیزل این ڈی ایم اے کے حوالے کیا۔

سعودی سفیر نواف سعید المالکی کا کہنا تھا کہ سعودی کمپنی نے سیلاب متاثرین کی بحالی میں تعاون کے طور پر این ڈی ایم اے کی معاوننت کی ہے، کمپنی سعودی عوام کی طرف سے تعاون کررہی ہے، ہم مشکل وقت میں پاکستانی بھائیوں کی مدد جاری رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:کوئی خوش فہمی میں نہ رہے، آج غزہ تو کل کسی اور کی باری آئے گی:خواجہ آصف

انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات ہیں، پاکستان میں امن خوشحالی اور ترقی کیلئے دعا گو ہوں۔

سی ای او وافی انرجی زبیر شیخ نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب میں بہت نقصان ہوا ہے، مشکل وقت میں تعاون جاری رکھیں گے۔