سیلاب، زرعی معیشت کو بڑا جھٹکا، 21 لاکھ25 ہزار838 ایکٹر رقبہ تباہ

Sep 11, 2025 | 09:33:AM
سیلاب، زرعی معیشت کو بڑا جھٹکا، 21 لاکھ25 ہزار838 ایکٹر رقبہ تباہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پنجاب میں سیلاب سے زرعی معیشت کو شدید جھٹکا، 21 لاکھ 25 ہزار 838 ایکڑ زرعی رقبہ متاثر ہوگیا۔

کپاس کی 1 لاکھ 10 ہزار 850 ایکڑ فصل پانی میں بہہ گئی، چاول کی 9 لاکھ 70 ہزار 929 ایکڑ فصل زیرِ آب آگئی۔

 مکئی کی 1 لاکھ 86 ہزار 419 ایکڑ فصل برباد ہوگئی،گنے کی 2 لاکھ 20 ہزار 344 ایکڑ فصل سیلاب سے تباہ ہوئی۔

 سیلاب سے 4 لاکھ 500 ایکڑ پر چارے کی فصل کو بھی نقصان پہنچا، سبزیوں کی 1 لاکھ 15 ہزار 260 ایکڑ فصل برباد ہوئی۔

مزید پڑھیں:کراچی میں ریکارڈ بارش ، محکمہ موسمیات نے اعدادوشمار جاری کردیئے