کراچی میں ریکارڈ بارش ، محکمہ موسمیات نے اعدادوشمار جاری کردیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اقصیٰ شیخ)کراچی میں سب سے زیادہ بارش کا نیا ریکارڈ قائم ہو گیا ہے ، سرجانی ٹاؤن میں سب سے زیادہ بارش 143.8 ملی میٹر ریکارڈ ، گُلشنِ معمار میں 109.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ ،کورنگی اور گلشن حدید میں 92 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ نارتھ کراچی میں 81ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،اور ناظم آباد میں 76.0 ملی میٹر، ڈی ایچ اے فیز 2 میں 74.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔
مزید کہنا ہے کہ شاہراہ فیصل پر 64، کیماڑی میں 63 ملی میٹر بارش ریکارڈ،سعدی ٹاؤن میں 62.2، ناظم آباد میں 60.5 ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:وزیر اعلیٰ سندھ کا کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ
محکمہ موسمیات نے مزید بتایا ہے کہ اورنگی ٹاؤن میں 47 ملی میٹر بارش، مسرور بیس 45 ملی میٹر بارش ریکارڈ ،جناح ٹرمینل پر سب سے کم بارش 38.6 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔