فرانس میں بجٹ کٹوتیوں کیخلاف شدید احتجاج، مظاہرین نےکئی مقامات پر آگ لگا دی، سڑکیں بلاک

Sep 11, 2025 | 08:54:AM
فرانس میں بجٹ کٹوتیوں کیخلاف شدید احتجاج، مظاہرین نےکئی مقامات پر آگ لگا دی، سڑکیں بلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)فرانس میں تقریباً 2 لاکھ افراد نے بجٹ کٹوتیوں کے خلاف احتجاجی  مظاہرہ کرتے ہوئے صدر میکرون سے فوری استعفے کا مطالبہ کیا۔

فرانس کے مختلف شہریوں میں عوام سڑکوں پر نکل آئے، مختلف مقامات پر کچرے کے ڈبوں اور دیگر اشیا کو آگ لگادی۔

مظاہرین نے مغربی شہر رینس میں ایک بس کو نذر آتش کردیا، پیرس میں بھی عمارت کا ایک حصہ جلادیا۔

مظاہرین نے مختلف مقامات پر اہم سڑکیں اور ہائی ویز کو بلاک کردیا، جنوب مغربی علاقے میں بجلی کی کیبلز کو آگ لگنے سے ٹرین سروس معطل ہوگئی۔

مظاہرین کاکہنا تھا کہ حکومت کو چہرے نہیں بلکہ پالیسی بدلنا ہوگی۔ 
ادھر پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کےلیے لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کی شیلنگ کردی، پانی کی توپیں بھی چلا دیں۔

یہ بھی پڑھیں:قائداعظم کا یوم وفات آج عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے

فرانسیسی وزارت داخلہ کی جانب سے بتایا گیا کہ ملک بھر سے 500 کے قریب افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ 2 روز قبل فرانسوا بائرو پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ لینے میں ناکام ہوگئے تھے۔

رپورٹس کے مطابق ملک میں جاری مالی بحران حل کرنے میں ناکامی، عوامی تعطیلات ختم کرنا اور فلاحی اخراجات میں کمی کرنا وزیراعظم بائرو کے خلاف عدم اعتماد کا سبب بنیں، انہوں نے دسمبر 2024 میں عہدہ سنبھالا تھا۔

تاہم گزشتہ روز فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکروں نے قریبی ساتھی اور ملک کے وزیر دفاع سیبسٹین لاکورنو کو نیا وزیراعظم نامزد کرنے کا اعلان کیا۔