دوران پرواز لڑکی سے جنسی زیادتی کی کوشش، مسافر گرفتار

Sep 11, 2023 | 15:04:PM
دوران پرواز لڑکی سے جنسی زیادتی کی کوشش، مسافر گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )خواتین کو بازاروں، دفاتر، پبلک ٹرانسپورٹ میں دوران سفر اور دیگر عوامی مقامات میں مختلف طریقوں سے ہراساں کئے جانے کے واقعات میں اضافہ ہونے لگا،اسی طرح کا ایک واقعہ بھارت میں پیش آیا جہاں جہاز میں دوران پرواز لڑکی  جنسی ہراسگی کا شکار بنی۔

تفصیلات کے مطابق لڑکی کے ساتھ جنسی ہراسگی کا یہ واقعہ ممبئی سے گوہاٹی جانے والی پرواز میں پیش آیا،ساتھ والی نشست پر بیٹھے مرد نے لڑکی کو سونے کے بعد غیر اخلاقی طریقے سے چھونا شروع کر دیا ، لڑکی کی آنکھ کھلی توہ چیخ پڑی جس کے بعد جہاز کا عملہ موقع پر پہنچا اور لینڈ کرنے کے بعد اس شخص کو پولیس کے حوالے کر دیا ، پولیس نےملزم کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے قانونی کارروائی شروع کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: بڑی خبر آ گئی،2 ماہ بعد  پاکستانی  کرنسی نہیں چلے گی

انڈیگو کی فلائٹ رات 9 بجے ممبئی سے گوہاٹی کیلئے روانہ ہوئی ،لڑکی نے بتایا کہ میں ہسپتال میں قیام کے بعد صحت یاب ہو کر واپس لوٹ رہی تھی ،رات کے وقت جہاز کی لائٹس کم کر دی گئیں اور میں سو گئی، جب میری آنکھ کھلی تو مجھے محسوس ہوا کہ میر ی سیٹ کی آرم ریسٹ اوپر اٹھی ہوئی تھی اور ساتھ بیٹھا مرد مجھے قریب ہوتا محسوس ہوا جبکہ مجھے یاد آرہا تھا کہ میں نے اسے سونے سے پہلے نیچے گرا دیا تھا،میں آدھی نیند میں تھی اس لئے واپس سو گئی اور اس بارے میں زیادہ نہیں سوچا، میں نے دوبارہ آرم ریسٹ کو نیچے کر دیا ۔

انڈیگو کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ لڑکی کی شکایت پر مبینہ جنسی ہراسگی کے الزام میں اس مرد مسافر کو گوہاٹی پولیس کے حوالے کر دیا گیاہے ۔