قائداعظمؒ کے اصولوں پر چل کر ہی ہم مسائل حل کر سکتے ہیں:وزیر اعلیٰ پنجاب

Sep 11, 2022 | 10:58:AM
 قائداعظمؒ , اصولوں ,مسائل ,وزیر اعلیٰ پنجاب, چودھری پرویز الٰہی ,پاکستان
کیپشن: وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ قائداعظمؒ کے زریں اصولوں ”ایمان، اتحاد، تنظیم“ کو اپنا کر ہم مملکت خدا داد پاکستان کو درست سمت میں ڈال سکتے ہیں، میں سمجھتاہوں کہ قائداعظمؒ کے اصولوں پر چل کر ہی ہم پاکستان کے مسائل حل کر سکتے ہیں۔

 وزیراعلیٰ پنجاب نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒکے یوم وفات پر اپنے پیغام میں کہا کہ قائداعظم محمد علی جناحؒ کے فرمودات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں، آج اگر ہم خود کو آزاد قوم کہلاتے ہیں تو اس کے پیچھے قائداعظمؒ کی مدبرانہ سیاست ہے، بانی پاکستان محمد علی جناحؒ بااصول، انصاف پسند اور جرأت مند مدبر تھے، تحمل، برداشت اوررواداری پر مبنی پرامن معاشرے کا قیام بانی پاکستان محمد علی جناحؒ کا خواب تھا،ملک کے مسائل کو حل کرنے کیلئے سب کو اپنا اپنا کردار ادا کر نا ہو گا۔