میکسیکو: سیلاب نے تباہی مچادی، 23 افراد ہلاک

Oct 11, 2025 | 21:06:PM
میکسیکو: سیلاب نے تباہی مچادی، 23 افراد ہلاک
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 ںیوز )شمالی امریکی ملک میکسیکو میں شدید بارشوں اور سیلاب سے 23 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق میکسیکو کے شہری دفاع نے بتایا کہ ملک کی 32 میں سے 31 ریاستوں میں شدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب نے شدید تباہی مچادی ہے۔

 میکسیکن حکام نے بتایا کہ ریاست ہڈالگو میں 16 شہریوں کی اموات ہوئی ہیں جبکہ 1 ہزار کے لگ بھگ گھر تباہ ہوئے ہیں۔

ملک کے متاثرہ علاقوں میں فوج بھیج دی گئی ہے جبکہ متاثرین کے لیے عارضی پناہ گاہیں بھی تیار کی گئی ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں :ڈھاکہ میں اساتذہ کا ہڑتال کا اعلان