تھانوں کی سطح پرمصالحتی کمیٹیوں کوفعال کرنے کافیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عرفان ملک )لاہورپولیس نےتھانوں کی سطح پرمصالحتی کمیٹیوں کوفعال کرنیکافیصلہ کرلیا۔
لاہور پولیس نے اس حوالے سےاعلیٰ حکام کا تجاویز بھجوا دیں،منظوری کےبعدتھانوں میں مصالحتی کمیٹیوں کونوٹیفائی کیاجائےگا۔
مصالحتی کمیٹیوں میں پولیس ، مقامی افراد ، امام مسجد ودیگرطبقہ فکرکےافراد شامل ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں:سرکاری سکولوں میں ہراسمنٹ کمیٹیاں تشکیل دینے کا فیصلہ
تھانوں کی سطح پرگھریلوجھگڑے،آپسی لین دین اورمعمولی تنازعات کوان کمیٹیوں کےسپردکیاجائیگا،اس طرح کمیٹیوں کےفعال ہونے سےتھانوں وافسران کےدفاترمیں معمولی جھگڑوں اورلین دین کےکیسزمیں کمی آئیگی۔