انتخابات ہونیوالے ہیں، کارکن تیاری کریں: آصف علی زرداری

Oct 11, 2023 | 01:41:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راجہ فہد خانزادہ) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ملک میں انتخابات ہونے والے ہیں، کارکن تیاری کریں۔

ٹنڈوالہ یار گاؤں دریا خان مری میں کارکنوں سے خطاب میں آصف زرداری نے کہا کہ الیکشن آرہے ہیں، دشمنوں کو بتائیں گے یہ شہیدوں کی پارٹی ہے۔

پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین نے کہا کہ پیپلزپارٹی ملک بھر میں کامیاب ہوگی۔

یہ بھی پڑھیے: نواز شریف کی وطن واپسی کیلئے دبئی سے خصوصی طیارہ بُک کرا لیا گیا، ذرائع

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے، ہم نے ہمیشہ عوام کی خدمت پر یقین کیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور مجھ پر الزام لگائے جاتے ہیں کہ ہم نے کوئی کام نہیں کیے، الیکشن میں مخالفین کو بدترین شکست دیں گے۔