نواز شریف کی وطن واپسی کیلئے دبئی سے خصوصی طیارہ بُک کرا لیا گیا، ذرائع

Oct 10, 2023 | 17:29:PM
نواز شریف کی وطن واپسی کیلئے دبئی سے خصوصی طیارہ بُک کرا لیا گیا، ذرائع
کیپشن: میاں محمد نواز شریف (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسد ملک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کی وطن واپسی کیلئے دبئی سے اسپیشل طیارہ بُک کرائے جانے کی تصدیق ہوگئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف جس خصوصی پرواز سے پاکستان پہنچیں گے اسے ’امید پاکستان‘ کا نام دیا جائے گا اور اس اسپیشل فلائٹ میں تقریباً 150 افراد کی گنجائش ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف عمرے کی ادائیگی کیلئے کل لندن سے سعودی عرب روانہ ہوں گے جہاں تقریباً ایک ہفتہ قیام کے دوران وہ سعودی اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ سابق وزیراعظم سعودی عرب کا دورہ مکمل کرکے 17 یا 18 اکتوبر کو دبئی پہنچیں گے۔

یہ بھی پڑھیے: نواز شریف واپسی پر جیل جائیں گے یا نہیں؟ نگران وزیر اطلاعات نے صاف صاف بتا دیا

ذرائع کے مطابق نواز شریف کی دبئی میں بھی کئی ملاقاتیں طے ہیں، وہ دبئی میں 3 دن قیام کے بعد 21 اکتوبر کو لاہور کیلئے روانہ ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف 21 اکتوبر کو پاکستان جانے کیلئے دبئی سے لیگی کارکنوں اور صحافیوں کے ساتھ روانہ ہوں گے، خصوصی پرواز دبئی سے اسلام آباد پہنچ کر آدھے گھنٹے بعد لاہور کیلئے اڑان بھرے گی جہاں سابق وزیراعظم مینار پاکستان پر جلسے سے خطاب کریں گے۔