ابھیشک بچن کا والد کو سالگرہ کی مبارکباد دینے کیلئے منفرد انداز، ویڈیو شیئر کردی

Oct 11, 2021 | 20:33:PM
امیتابھ بچن،سالگرہ،بالی وڈ،شو بز
کیپشن: امیتابھ بچن،فائل فو ٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)بالی وڈ کے سینئر اداکار امیتابھ بچن 79 برس کے ہوگئے ان کے بیٹے ابھیشک بچن نے انہیں ایک خوشگوار ویڈیو کے ذریعے سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔

تفصیلات کے مطا بق امیتابھ بچن کی سالگرہ پر ان کے بیٹے ابھیشک نے ٹوئٹر پر اپنے والد کو وِش کیا۔ابھیشک بچن نے امیتابھ بچن کو اپنا دوست، لیجنڈ اور ہیرو کہہ کر مخاطب کیا اور انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی۔ابھیشک بچن کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیو میں امیتابھ بچن کے کیریئر کے لازوال کرداروں کی یاد تازہ کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مجھے برباد کیا ہے میں تجھے بھی برباد کردوں گا۔۔ریمبو کی عائشہ سے ٹیلی فو نک گفتگو وائرل