پاک فوج اور یو اے ای پریزیڈنشل گارڈز کی مشترکہ مشق جلمود ون تربیلا میں مکمل

Nov 11, 2025 | 23:39:PM
پاک فوج اور یو اے ای پریزیڈنشل گارڈز کی مشترکہ مشق جلمود ون تربیلا میں مکمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاک فوج اور یو اے ای پریزیڈنشل گارڈز کی مشترکہ مشق جلمود ون تربیلا میں مکمل،دو ہفتے تک جاری رہنے والی مشق کا مقصد دہشت گردی کے خلاف مشترکہ آپریشنل مہارت بڑھانا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مشق میں پاکستان آرمی اسپیشل سروسز گروپ اور یو اے ای پریزیڈنشل گارڈز کے دستے شریک ہوئے،مشق کا محور یرغمالیوں کا ریسکیو اور کاؤنٹر ٹیررازم آپریشنز رہے،جی او سی ایس ایس جی نے اختتامی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی،اختتامی تقریب میں یو اے ای کے سینئر عسکری حکام اور سفارتکار بھی شریک ہوئے۔

مشترکہ مشقوں کے انعقاد کا مقصد پاکستان اور یو اے ای کے درمیان دفاعی تعاون کا فروغ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سندھ  میں اجتماعات، جلسے، جلوسوں اور احتجاج پر پابندی،دفعہ 144 نافذ