پاکستان دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد افغانستان میں کارروائی کرسکتا ہے:وزیر دفاع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد افغانستان میں کارروائی کرسکتا ہے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ حالیہ واقعات میں افغان مداخلت کے ثبوت ثالثوں کے سامنے رکھے جائیں گے، ہم جارحیت کا وار خالی نہیں جانے دیں گے، بھرپورجواب دیں گے۔
ان کا کنا تھا کہ افغان طالبان کی مذمت یا افسوس کا اظہار سچائی کا ثبوت نہیں ہوسکتا، افغان طالبان کی پناہ میں رہنے والے لوگ بار بار ہم پر حملہ کررہےہیں۔
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ وانا کیڈٹ کالج میں اللہ کی مہربانی سے پاک فوج نے کیڈٹس کو بچایا ہے،بھارت کے حوالے سےبات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت سے متعلق ہم حالیہ جنگ سے ہی ہائی الرٹ پر ہیں، ا بھارت افغانستان کے راستے جارحیت کررہا ہے، کسی کو غلط فہمی نہیں ہونی چاہیے کہ ہمارے ہمسائے کا دشمنی والا رویہ سامنے آچکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:محکمہ موسمیات نے موسم کے حوالے سے پیشگوئی کردی
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشتگردوں کی پناہ گا نہیں ہے، دہشتگردی کے زیادہ تر واقعات میں اکثریت افغان دہشتگردوں کی ہے، افغان طالبان کا دشمنی والا رویہ سامنے آچکا ہے،دوست ممالک کوئی دوا کرنا چاہتے ہیں توضرور کریں۔
وزیر دفاع کا کہنا تھاکہ افغان طالبان کی زبانی باتوں پر افغانستان میں کوئی بھروسہ نہیں کرتا تو ہم کیسے کرلیں، ثالثوں کے ذہن میں کوئی ابہام نہیں کہ اس کے پیچھے بھارت ہے، افغانستان میں بھارتی قونصلیٹ سے دہشتگردوں کو پیسے ملتے ہیں، افغانستان سے متعلق دستیاب تمام سفارتی آپشنز استعمال کریں گے۔