محکمہ موسمیات نے موسم کے حوالے سے پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روینہ علی) محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں موسم کے حوالے سے پیشگوئی کردی جس کے مطابق بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہا ڑی علاقوں میں سردر ہنے کا امکان ہے۔
آج رات موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور پہا ڑی علاقوں میں شدید سردر ہنے کا امکان ہے، پنجاب کےمیدانی علاقوں میں سموگ جبکہ چند مقامات پر ہلکی دھند پڑنے کی توقع ہے۔
بدھ کے روز موسم کی صورتحال بارے موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کی توقع ہے،خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سرد(صبح رات کے اوقات میں شدید سرد) رہےگا ۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے تاہم مری، گلیات میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے،پنجاب کےمیدانی علاقوں میں سموگ جبکہ صبح /رات کے اوقات میں چند مقامات پر ہلکی دھند کی توقع ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور شمالی اضلاع میں سرد (صبح / رات کے اوقات میں شدید سرد) رہنے کا امکان ہے۔
کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرد اورخشک جبکہ صبح / رات کے اوقات میں شدید سرد ر ہنے کا امکان ہے۔
آج کم سے کم درجہ حرارت سکردومنفی07، لہہ منفی05، زیارت منفی 03،گلگت منفی02 ،چترال اوراستور میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں: رونالڈو نے اگلے فٹبال ورلڈ کپ کو آخری ایونٹ قرار دے دیا