لاہور ہائیکورٹ:جسٹس فاروق حیدر  کی سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کا کیس سننے سے معذرت

Nov 11, 2025 | 20:56:PM
لاہور ہائیکورٹ:جسٹس فاروق حیدر  کی سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کا کیس سننے سے معذرت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کا کیس سننے سے معذرت کر لی۔ فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کے جوئے کی ایپ کو پروموٹ کرنے کے کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔جسٹس فاروق حیدر نے کیس سننے سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ کیس کسی دوسرے بینچ کے پاس لگانے کے لیے فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی ہے۔عدالت میں تفتیشی افسر آصف جاوید کی جانب سے ریکارڈ پیش کیا گیا۔ جبکہ درخواست میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجسنی (این سی سی آئی اے) سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

ملزم  سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی  کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ درخواست گزار کو بیرون ملک جانتے ہوئے این سی سی آئی اے نے ایئرپورٹ سے گرفتار کیا۔ جبکہ این سی سی آئی اے نے کبھی نوٹس بھجوا کر طلب نہیں کیا۔ جبکہ درخواست گزار جسمانی ریمانڈ پر 10 دن این سی سی آئی اے کی تحویل میں بھی رہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھینس کی قیمت پر تنازع ، کزن کو ڈنڈے مار مار کر قتل کر دیا