بھینس کی قیمت پر تنازع ، کزن کو ڈنڈے مار مار کر قتل کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)فیروز والا میں بھینس کی قیمت کےتنازع پر رشتہ داروں نے اپنے کزن کو ڈنڈے مار مار کر قتل کر دیا۔مرنیوالا شخص 7 بچوں کا باپ تھا۔
تفصیلات کے مطابق فیروز والا میں بھینس کی قیمت کے تنازع پر 42 سالہ سجاد کو چچا زاد بھائیوں نے موت کے گھاٹ اتار دیا۔پولیس کے مطابق موڑکھنڈا ننکانہ کے رہائشی سجاد کو فیروزوالا بلوایا گیا ،جہاں بھینس کی قیمت طے کرنے کے دوران جھگڑا ہوگیا۔جھگڑے کے دوران چچا زاد بھائیوں نے ڈنڈوں کے وار کرکے سجاد کو قتل کردیا۔سجاد کی لاش جب آبائی علاقے موڑکھنڈا ننکانہ پہنچی تو گھر میں کہرام مچ گیا۔ مقتول کی بیوی اور 7 بچے غم سے نڈھال ہوگئے۔پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے، جبکہ متاثرہ فیملی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور آئی جی پنجاب سے فوری انصاف اور ملزمان کی جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔