ٹرمپ نے بھارت کے ساتھ نئی تجارتی ڈیل کا اعلان کردیا

Nov 11, 2025 | 08:20:AM
ٹرمپ نے بھارت کے ساتھ نئی تجارتی ڈیل کا اعلان کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کے ساتھ نئی تجارتی ڈیل کرنے کا اعلان کردیا۔

امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھارت کے ساتھ ایک معاہدہ کر نے جارہے ہیں جو ماضی سے مختلف ہوگا۔

صدر ٹرمپ نےکہا کہ بھارت مرحلہ وار روس سے تیل کی خریداری ختم کر رہا ہے۔ ہم کسی بھی وقت بھارت کے محصولات کم کر دیں گے۔

انہوں نےکہا کہ بھارت اس وقت اُنہیں پسند نہیں کرتا تاہم وہ  جلد ہی انہیں دوبارہ پسند کرنے لگے گا۔

صدر ٹرمپ نے سرجیو گور کو بھارت کے لیے امریکی سفیر تعینات کردیا، سرجیو گور نے بھارت کے لیے امریکی سفیر کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھالیا۔

امریکی صدر نے کہا کہ شام کے صدر کے ترکیےکے صدر اردوان کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، ہم اسرائیل کے ساتھ مل کر شام کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے پر کام کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:امن معاہدہ معطل

شٹ ڈاؤن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ انہیں ڈیموکریٹس کی حمایت حاصل ہے، جلد شٹ ڈاؤن ختم ہوجائےگا۔