سونا سستا ہوگیا

Nov 11, 2023 | 15:32:PM
سونا خریدنے والوں کیلئے بڑی خبر آگئی، ملک میں سونا سستا ہوگیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) سونا خریدنے والوں کیلئے بڑی خبر آگئی، ملک میں سونا سستا ہوگیا۔

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں  سونے کی فی تولہ قیمت میں 2100 روپے کمی سے سونا 2 لاکھ 11 ہزار روپے فی تولہ کا ہوگیا جبکہ 10 گرام سونے 1800 روپے کی کمی سے سونا 1 لاکھ 80 ہزار 898 روپے پر پہنچ گیا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 17 ڈالر کے اضافہ سے 1958 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔ دوسری جانب  چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 580 روپے پر مستحکم رہی۔

مزید پڑھیں: انتخابی سرگرمیوں کا آغاز کر چکے، ملک کو بحرانوں سے نکالیں گے:رانا ثناء اللّٰہ

یاد رہے کہ گزشتہ روز 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 13 ہزار 100 روپے تھی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 1 لاکھ 82 ہزار 698 روپے پر تھی۔