لاہور سمیت 8 اضلاع میں لاک ڈاؤن ختم

Nov 11, 2023 | 08:57:AM
 نگران پنجاب حکومت نے سمارٹ لاک ڈاؤن سے متعلق بڑا فیصلہ کر لیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ایئر انڈیکس بہتر ہونے پر نگران پنجاب حکومت نے لاہور سمیت 8 اضلاع میں سمارٹ لاک ڈاؤن ختم کردیا

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ سمارٹ لاک ڈاؤن ختم، ہفتہ کے روز بازار، مارکیٹیں کھلیں گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے پیغام میں کہا کہ حالیہ بارشوں کے بعد ایئر انڈیکس میں بہتری کے باعث محکمہ ماحولیات پنجاب کے ساتھ مشاورت کے بعد لاک ڈاؤن ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔

مزید پڑھیں: اسرائیلی فوج کی غزہ پر بمباری، حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی پوتی شہید

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سموگ سے متعلق حالیہ پابندیاں ہفتہ کو اٹھالی جائیں گی، ریسٹورانٹس شام 6 بجے کے بعد دوبارہ کام شروع کر سکتے ہیں جبکہ تمام تعلیمی ادارے اتوار تک بند رہیں گے۔